عراق نے گیس نکالنے کیلئے امریکی توانائی کمپنی اورین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط کرد ئیے

پیر 22 جنوری 2018 17:56

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) عراق نے ملک کے جنوب میں ایک تیل کے میدان سے گیس نکالنے کے لئے پیرکوامریکی توانائی کمپنی اورین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط کردیئے ہیں ،یہ بات وزارت پٹرولیم نے بتائی۔

(جاری ہے)

پائیڈروکاربن سے مالامال صوبے بصرہ میں واقع نحربن عمرمیدان اس وقت 40000بیرل یومیہ تیل پیداکررہاہے لیکن میدان سے حاصل ہونے والے گیس کاایک چھوٹاحصہ استعمال میں لایاجاتاہے۔

عراق لگ بھگ 25ملین آبادی کے ملک میں بجلی کی شدیدقلت پوری کرنے کیلئے اپنے گیس ذخائرسے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں ۔بغدادمیدان میں تیل کی پیداوارمیں بہتری کیلئے امریکہ کی بڑی کمپنی ایکسن اورچینی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہاہے ۔تجزیہ کارربہ حساری نے کہاکہ جیساکہ یہ مذاکرات کرکے بڑھ رہے ہیں عراقی حکام بجلی کی پیداوارکے لئے گیس کے استعمال میں تیزی لانے کی کوشش کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :