بھارت،قرضہ ادانہ کرنے پر کسان کو ٹریکٹر کے نیچے کچل دیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 17:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) ایک بھارتی کسان کو4100ڈالرقرضہ ادانہ کرنے کے جرم کی پاداش میں فنانس کمپنی کے اہلکارو ں نے اسے اپنے ہی ٹریکٹرکے نیچے کچل کرہلاک کردیا،یہ بات پولیس نے پیرکے روزکہی۔پولیس کوپانچ قرضہ ریکوری ایجنٹس کی تلاش ہے ،جنہیں قتل کے الزامات کاسامناہوسکتاہے ،یہ کیس ملک کے کسانوں کودرپیش بھاری قرضہ بحرانوں کی عکاسی کرتاہے۔

(جاری ہے)

ریاست اترپردیش کے ضلع سیتاپورمیں45سالہ کسان قرضہ ایجنٹس کے ساتھ پھنساہواتھااوراس وقت ٹریکٹرکے نیچے کچلاگیاجب اس کے کھیت سے ایجنٹس اسے چلاکرلے جارہے تھا۔پولیس کاکہناہے کہ کسان نے گزشتہ سال ٹریکٹرخریدنے کیلئے پانچ لاکھ روپے قرضہ لیاتھا،لیکن 1400ڈالرکی قسطیں دینے میں ناکام رہا،پولیس آفیسرمحمدجاویدخان نے غیرملکی خبررساںادارے کوبتایاکہ اس نے انہیں ٹریکٹرلے جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نیچے گرگیااورٹائیروں کے نیچے کچل کرموقع پرہلاک ہوگیااورمزیدکہاکہ ایجنٹس ٹریکٹرسمیت لاپتہ ہیں

متعلقہ عنوان :