امریکہ،آن لائن کمپنی ایمازون کا صارفین کیلئے سہولت سٹورکھولنے کا اعلان

صارفین قطار میں انتظاریاچیک آؤٹ کے بغیرہی سینڈویچزحاصل کرسکیں گے

پیر 22 جنوری 2018 17:55

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) آن لائن کمپنی ایمازون نے پیرکے روزسیٹل میں ایک سہولت سٹورکھولنے کے منصوبے کااعلان کیاہے ،جہاں بھوک کاشکارصارفین قطار میں انتظاریاچیک آؤٹ کے استعمال کے بغیرہی سینڈویچزحاصل کرکے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی گروپ نے اپنی کیشیئرلیس ’’ایمازون گو‘‘کیلئے اس منصوبے کااعلان صرف ایک سال قبل ہی کیاتھا،اس کاکہناتھاکہ 1800سکوائرفٹ (170سکوائرمیٹر)سٹورابتدائی طورپرعوام کیلئے کھولنے سے قبل اپنے ملازمین کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کی پیشکش کریگا۔

تجربے کے دوران تاہم دیکھاگیاکہ کچھ نقائص کے باعث تاخیرہورہی ہے ،اتوارکواپنی ویب سائیٹ پراپیک پیغام میں ایمازون کاکہناتھاکہ اس نے دنیاکی انتہائی ایڈوانس شاپنگ ٹیکنالوجی متاثرکرائی ہے تاکہ آپ کوکبھی قطارمیں انتظارکرنانہ پڑے ۔ایپ رکھنے والے افرادسٹورکے اندرداخل ہوتے ہی چیزیں اٹھاسکتے ہیں اوراپنے تھیلوں میں شاپنگ کارٹس یاٹوکریوں کی ضرورت کے بغیراپنے تھیلوں میں براہ راست ڈال سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :