سپین ، سرکاری استغاثہ کا کٹالونیاکے سابق صدر کے دوبارہ سے یورپین وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ

پیر 22 جنوری 2018 17:55

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)سپین کے سرکاری استغاثہ نے پیرکے روزکٹالونیاکے سابق صدرکارلس پیوگ ڈیمونٹ کی تحقیقات کرنے والے ایک جج سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے دوبارہ سے یورپین وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں ،یہ بات ایک عدالتی ذریعہ نے کہی۔

(جاری ہے)

پیوگ ڈیمونٹ جوکٹالونیاکی خودمختاری کی مہم میں اپنے کردارپرمقدمے سے بچنے کیلئے بلجیئم فرارہوچکے ہیں اورکوپن ہیگن میں پہنچیں ہیں ،جج درخواست کی منظوری دینے کے پابندنہیں ہیں ۔پیوگ ڈی مونٹ اوران کی برطرف دیگرحکومت پربغاوت اورسرکاری فنڈزکے غلط استعمال کے الزامات ہیں