جاپانی محکمہ موسمیات کی ٹوکیوکیلئے شدیدبرف باری کی وارننگ جاری

پبلک ٹرانسپورٹ میں تعطل کے خدشات کے پیش نظرلوگوں سے جلدی گھروں کولوٹنے کی اپیل برفباری سے پروازیں اور ٹرینیں منسوخ ہوگئیں

پیر 22 جنوری 2018 17:55

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)جاپان کے محکمہ موسمیات نے چارسال کے عرصے میں پہلی مرتبہ ٹوکیوکیلئے شدیدبرف باری کی وارننگ جاری کردی ہے اورپبلک ٹرانسپورٹ میں تعطل آنے کے خدشات کے پیش نظرلوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ جلدی گھروں کولوٹ جائیں ۔برف باری کے باعث جاپانی دارالحکومت آنے اورجانے والی متعددڈومیسٹک پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ بعض علاقائی ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

ادارے کے سربراہ تسومورومٹسوموٹونے لوگوں پرزوردیاہے کہ وہ کام کے اوقات مختصرکردیںکیونکہ برفباری کاسلسلہ شدیدہونے کی توقع ہے ۔مٹسوموٹوکاکہناتھاکہ شام کے اوقات میں برفباری شدیدہوگی اورخبردارکیاکہ برفباری سے پبلک ٹرانسپورٹ متاثرہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات صرف اسی وقت شدیدبرفباری کاالرٹ جاری کرتاہے جب خدشات ہوں کہ املاک کونقصان پہنچ سکتاہے یاٹریفک معطل ہوگی ۔محکمہ موسمیات کے ساکیکونشیوکانے غیرملکی خبررساںادارے کوبتایاکہ ٹوکیومیں ہم نے شدیدبرفباری سے متعلق خبردارکیاہے اگر آئندہ بارہ گھنٹوں میںبرف دس سنٹی میٹرسے زائدپڑھنے کی توقع ہے