کراچی ، مدرسے کے استاد کے تشدد سے زخمی ہونے والابچہ چل بسا

پیر 22 جنوری 2018 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے بن قاسم میں مدرسے کے استاد کے تشدد سے زخمی ہونے والابچہ چل بسا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بن قاسم کے علاقے عید گوٹھ میں واقع مدرسے کے قاری نظام الدین نے حفظ کے طالبعلم 10سالہ محمد حسین کو لاٹھی سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گی جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے ، جبکہ مقتول بچے کے والدین نے قاری نظام الدین کو معاف کرتے ہوئے لاش کا پوسٹ مارٹم اور مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا اور بچے کی تدفین کردی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس نے ازخود قاری نظام الدین کا گرفتار کرکے سرکارکی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقدمے میں تشدد اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :