بھارت و چین ثقافت ،تاریخ و تہذیب و تمدن میں بہت مماثلت رکھتے ہیں،اسی بنیاد پر چینی اداکاروں کیساتھ مل کر فل بنانا چاہتا ہوں

پیر 22 جنوری 2018 17:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے چینی ٹیلنٹ کے ساتھ فلمیں بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ میں با صلاحیت چینی اداکاروں کے ساتھ فلمیں بنانا چاہتا ہوں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ معاشرتی ثقافت اور کرداروں میں چینی اور بھارتی لوگوں میں بہت سی چیزیں ملتی جلتی ہیں، بھارت اور چین ثقافتی تنوع ، طویل تاریخ اور اعلی درجے کے تہذیب و تمدن رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے لوگ فیملی کی اہمیت سے بھی منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور بھارتیوں کو مل کر فلم بنانی چاہیئے اور مجھے یقین ہے کہ فلم اچھی جائے گی اور میرا خیال ہے کہ اس سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :