متحدہ عرب امارات ، گھر میں آتشزدگی ، 7 بچے جھلس کر ہلاک

پیر 22 جنوری 2018 17:51

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں سات بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے گائولاڈھانڈا میں ایک گھر اچانک آگ لگنے سے سوئے ہو ئے سات بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جن میں چار لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے تیرہ سال کے درمیان تھیں آگ لگنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا اس بارے تحقیقات جاری ہیں ۔ ۔