کینٹ بورڈ مری کے ریسٹ ہائوس کو ایجوکیشن کیلئے مختص کر دیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 17:50

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) کنٹونمٹ بورڈ ایجوکیشن سسٹم پبلک پرائمری سکول مری کا قیام عمل میں لانے کیلئے کینٹ بورڈ مری کے ریسٹ ہائوس(کوزی کارنر) کو ایجوکیشن کیلئے مختص کر دیا گیا ۔سی او ۔ رانا رمیض شفقت کے مطابق سی بی۔ ایجوکیشن سسٹم وزارت دفاع کے زیر سایہ مری ہلز سی بی پبلک پرائمری سکول تعلیم کے شعبے میں مری کے عوام کیلئے ایک مثالی ادارہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

پلے گروپ تا کلاس پنجم طلباء و طالبات کیلئے داخلے جاری کر دیے گئے ہیں محدود نشستیں داخلہ محفوظ کرنے کیلئے پہلی سو نشستوں پر داخلہ فیس معاف ہو گی ۔ہونہار طلباء کیلئے خصوصی مراعات ہونگی داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20فروری 2018ہے اس معیاری سکول کی نئی عمارت اور جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور تعمیر کیلئے فنڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے اس تعلیمی ادارے کی اہمیت کو بھانبتے ہوئے پالیسی بنا لی گئی ہے ۔یہ تعلیمی ادارہ مثالی ہو گااور ریسٹ ہائوس کا استعمال ایجوکیشن کیلئے ایک شروات بھی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :