انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کی تحقیقات کریں،سیدعلی گیلانی سانحے ہندواڑہ کے خلاف جمعرات کو ہڑتال کی جائیگی
پیر 22 جنوری 2018 17:50
(جاری ہے)
ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے ۔ بھارتی فوجیوںنے 25جنوری1990کو ہندواڑہ اور27جنوری 1994کو کپوارہ میں احتجاجی مظاہروں پر فائرنگ کر کے درجنوں کشمیریوں کو شہید کردیاتھا ۔
یہ سانحات جگ موہن ملہوترا کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رونما ہوئے ۔میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم فورم، سینئر حریت رہنماء مولانا عباس انصاری اور مسلم کانفرنس کے صدر محمد سلطان ماگرے نے اپنے الگ الگ بیانات میں جمعہ کو منائے جانیوالے بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے بھی ایک بیان میں پارٹی چیئرمین مختار احمدوازہ اور دیگر آزادی پسند رہنمائوںکی باربار گرفتاریوںکی مذمت کی ہے ۔دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاہے کہ بھارتی حکمران مسئلہ کشمیر کے حل میں کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کی قربانیاں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا۔ دوران حراست لاپتہ سراج الدین فاروقی کے اہلخانہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ سراج کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ قابض انتظامیہ نے لاپتہ شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو بھی گرفتار کررکھاہے۔ سراج کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروںنے 1992میں آج ہی کے دن سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران حراست میں لیاتھا ۔ میر شاہد سلیم اور محمداشری ف سرتاج کی صدارت میں دو الگ الگ وفود بے حرمتی کے بعد قتل کا نشانہ بننے والی 8سالہ بچی آصفہ کے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرہ نگر گئے ۔ رہنمائوںنے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموںکی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس پر کڑی تنقید کی۔بھارتی فوجیوںنے ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں ایک مدرسے میں زبردستی گھس کر طلباء اور عملے کوہراساں کیا اور توڑپھوڑ کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.