قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمار مسلم لیگ (ن) ہی ہے، پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے اور پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے، ماضی کے مقابلے میں موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے، لوڈشیڈنگ ختم اور توانائی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے، دنیا جلد ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی، کوئی مشکل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہیں روک سکی، پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے، ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں، اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں، قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے، سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے، پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی، کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور کٴْن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، پاکستان کھیل، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل بیان

پیر 22 جنوری 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمار مسلم لیگ (ن) ہی ہے، پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے اور پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے، ماضی کے مقابلے میں موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے، لوڈشیڈنگ ختم اور توانائی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے، دنیا جلد ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی، کوئی مشکل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہیں روک سکی، پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے، ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں، اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں، قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے، سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے، پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی، کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور کٴْن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، پاکستان کھیل، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ’عالمی اقتصادی فورم ‘ میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت ’سٹریٹیجیک آوٹ لٴْک جنوبی ایشیاء،ایشیاء گیم چینجر‘ اور ’جنوبی ایشیائی صدی میں امن واستحکام کا تحفظ کے حوالے سے مذاکرے، اطلاعات و تفریح کے نظام کے آغاز کے حوالہ سے سٹیورڈز اجلاس میں گفتگواور ’’مستقبل کی تبدیلیوں‘‘ کے عنوان سے عشائیے میں بھی میں شرکت کریں گی۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی مشکل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہیں روک سکی، قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمار مسلم لیگ (ن) ہی ہے۔ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے اور پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا، 2018ء میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے، ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں، پاکستان خوش قسمت ملک ہے جہاں سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے اور پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کروڑوں شہریوں کا سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ دنیا سے پیچھے نہیں، صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جامع قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے اطلاعات تک رسائی کا حکومت کا پیش کردہ بل منظورکرکے جمہوریت کو قوت دی، اس بل کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کرنا حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات، مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا ہے ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا صبر، استقامت اور شجاعت سے مقابلہ کیا، دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی پاکستان کے عزم اورسچائی کی فتح ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور کٴْن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، پاکستان کھیل، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے، موجودہ حکومت علم و ادب کی ترویج اورفلم کے شعبوںکو فعال بنا رہی ہے، پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں، قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات ونشریات، قومی صحت، وزیراعظم یوتھ پروگرام، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کی قیادت خواتین کو دے کر پاکستانی خواتین کو بااختیار بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی سوچ کے تحت ہر شعبہ زندگی میں خواتین کو مواقع دے کر پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم میںنمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورننس میں خواتین کی یکساں شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، نوجوان آبادی کی اکثریت رکھنے والے خوش قسمت ملک کے طور پر ینگ پاکستان ایک نئی شناخت لے کر ابھرے گا، نوجوانوں کی تعلیم ، تربیت، مثبت سرگرمیوں سمیت انہیں با روزگار اور ہنر مند بنانا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے مواقع دینے کا انقلابی پروگرام جاری ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ دہشت گردی کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے، ماضی کے مقابلے میں موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے، لوڈشیڈنگ ختم اور توانائی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے،انشاء اللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی۔