سعودی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی نے انٹرنیٹ پیکجز بحال کر دئیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 22 جنوری 2018 17:38

سعودی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی نے انٹرنیٹ پیکجز بحال کر دئیے
دمام .(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سعودی ٹیلی کام کمپنیوں STCاور Mobily نے انٹرنیٹ کے بعض پیکیج بحال کردیئے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے تمام مواصلاتی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنایا تھا کہ ان کمپنیوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے انٹرنیٹ پیکجز میں جو تبدیلیاں کیں تھیں ان انٹرنیٹ پیکیج میں اصلاحات لائیں۔

مذکورہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ بیانات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں نے 100گیگا بائٹ کا پیکج 100ریال میں کردیا ہے جبکہ 3ماہ والا 300گیگا بائٹ والے پیکیج میں اصلاح کو نظر انداز کردیا اور پیکج کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا تھا۔ ایس ٹی سی نے اس حوالے سے توجہ دلائی کہ آئندہ 3 ماہ والے 300گیگا بائٹ پیکیج کے نرخ 500 ریال کے بجائے 400 ریال ہونگے۔

(جاری ہے)

اضافے سے قبل مذکورہ پیکیج 330 ریال میں مہیا تھا۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ ایس ٹی سی نے اس پیکیج میں اصلاح کے نام پر اب بھی کوتاہی برتی ہے۔ موبایلی نے اس پیکیج کو نظر انداز کردیا ہے۔ موبایلی ماضی میں یہ پیکیج 300ریال میں جاری کررہی تھی۔ اسکی قیمت بڑھا کر 450 ریال کردی گئی تھی۔ موبایلی کا کہناہے کہ جو لوگ 100گیگا بائٹ والا پیکج 100ریال میں خرید رہے ہیں وہ 3ماہ تک اس میں توسیع کراسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :