Live Updates

انصاف اور کرپشن ایک ترازو کے دونوں پلڑوں پر کبھی پورا نہیں اترسکتے ، لیاقت علی جتوئی

پیپلزپارٹی سے اتحاد کی باتیں صرف افواہوں تک محدود ہیں کسی صورت میں بھی سندھ کے قاتلوں سے اتحاد نہیں ہوسکتا ،رہنما تحریک انصاف

پیر 22 جنوری 2018 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن بچائو اور تحریک انصاف ، انصاف کی جنگ لڑ رہی ہے اس لیے کبھی بھی انصاف اور کرپشن ایک ترازو کے دونوں پلڑوں پر کبھی پورا نہیں اترسکتے کراچی کے اندر پیپلزپارٹی اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لیے پولیس کو استعمال کررہی ہے کراچی میں موجودہ دہشتگردی اور بدامنی پیپلزپارٹی کی سرپرستی میں ہورہی ہے پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری بھی ایک لیڈر کو کاپی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے کراچی کے امن کو سبوتار کرکے پیپلزپارٹی اپنے ایجنٹوں کی مدد سے لوگوں میں خوف پھیلانہ چاہتی ہے پر کراچی کے شہریوں نے ہر دور میں ان خوف کی علامتوں کا مقابلہ کیا اور انہیں رد کیا تحریک انصاف کراچی سمیت پورے ملک کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مختلف جگہوں پر پارٹی کارکنوں سے تعزیتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے ہاتھ بینظیر ، مرتضی اور سندھ کے لوگوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں اس سے کس طرح ہم اتحاد کرسکتے ہیں پیپلزپارٹی سے اتحاد کی باتیں صرف افواہوں کی حد تک محدود ہیں کسی صورت میں بھی پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں ہوسکتا پی ٹی آئی اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور تحریک انصاف بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ میدان میں ہے لاڑکانہ کا جلسہ چیئرمین عمران خان کی مصروفیات کے باعث کینسل نہیں کچھ دنوں کے لیے ملتوی کیا گیا ہے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا اور مزید جوش و جذبے سے پوری سندھ میں جلسے کیے جائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات