اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کردیئے

پیر 22 جنوری 2018 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ پیر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سینٹر فرحت اللہ بابر سمیت 23 سینٹروں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے شہباز کھوسہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت نے نومبر 2017 کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر جواب طلب کیا تھا مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، دو ماہ سے زائد وقت گزر گیا لیکن فریقین کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ۔دائر درخواست سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک کوفریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :