اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 22 جنوری 2018 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے 7 چئیرمینوں کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میونسپل کارپوریشن کو فعال کیا جائے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیے جائیں، وفاقی دارالحکومت کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کو اصل شکل میں بحال کیا جائے ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔چیئرمین علی اعوان، شیراز کیانی ، انجم شہزاد اور دیگر چیئرمینوں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :