نیشنل سوک ایجوکیشن کمیشن بل 2017ء کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) نیشنل سوک ایجوکیشن کمیشن بل 2017ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سحر کامران نے تحریک پیش کی کہ سوک ایجوکیشن کے فروغ اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور فرائض سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے قانون کرنے کا بل نیشنل سوک ایجوکیشن کمیشن بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے بل پر ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔