جانوروں کے ساتھ ظلم کی ممانعت کے (ترمیمی) بل 2018ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) جانوروں کے ساتھ ظلم کی ممانعت کے (ترمیمی) بل 2018ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کریم احمد خواجہ نے جانوروں کے ساتھ ظلم کی ممانعت ایکٹ 1890ء میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔