وفاقی تحقیقاتی کمیشن بل 2017ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) وفاقی تحقیقاتی کمیشن بل 2017ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی نے تحریک پیش کی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایکٹ 1974ء کی تنسیخ اور وفاقی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لئے نئے قانون کے نفاذ کا بل وفاقی تحقیقاتی کمیشن بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے بل کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں لیکن یہ حقیقت نہیں کہ پاکستان میں ہر بچہ غیر محفوظ ہے یا بچوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو اچھالا نہیں جانا چاہئے۔ دنیا کے مہذب سمجھے جانے والے معاشروں میں بھی ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے بل پر ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد بل پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ 26 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ 22 نے مخالفت میں رائے کا اظہار کیا جس پر چیئرمین نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔