وطن عزیز کی49 فیصد آبادی101ملین خواتین پر مشتمل ہے62فیصدسے زائد دیہاتوں میں مقیم آبادی کی خواتین کی اکثریت غیر ہنر مند اور بیروزگار ہیں۔ ملکی معیشت ، ترقی ، خوشحالی,تخفیف غربت اور روزگار میں اضافہ کیلئے تمام خواتین کا ہنر مندہونا نا گزیر ہے،روٹری انٹرنیشنل کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا ممتاز بیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 جنوری 2018 17:32

وطن عزیز کی49 فیصد آبادی101ملین خواتین پر مشتمل ہے62فیصدسے زائد دیہاتوں ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) وطن عزیز کی49 فیصد آبادی101ملین خواتین پر مشتمل ہے62فیصدسے زائد دیہاتوں میں مقیم آبادی کی خواتین کی اکثریت غیر ہنر مند اور بیروزگار ہیں۔ ملکی معیشت ، ترقی ، خوشحالی,تخفیف غربت اور روزگار میں اضافہ کیلئے تمام خواتین کا ہنر مندہونا نا گزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار روٹری انٹرنیشنل کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا ممتاز بیگ نے یونین کونسل روشن بھیٹ میں پولیو بارے آگاہی کے حوالہ سے روٹری روہی کی جانب خواتین کیلئے قائم کئے گئے سلائی کڑھائی دستکاری ٹریننگ سنیٹرکیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کلب ممبران کے تعاون سے سلائی مشینیں عطیہ اور سنیٹر کے افتتاح کے موقع پر طالبات و والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کلب سیکرٹری عمیر عزیز، ضیغم علی احمد اور جان محمد وارثی بتایا کہ25بچیوں پر مشتمل تین ماہ کے پہلے سیشن کی کامیاب تکمیل پر مزید خواتین کی رجسٹریشن کا کام جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی سپورٹ آرگینائزیشن کی صدر خان زادی، سیکرٹری مومل مائی،جام ریاض احمدبھیٹ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روٹری روہی کا دور افتادہ علاقوں میں ووکیشنل سنیٹرز کا قیام قابل ستائش ہے۔تقریب میں ٹیچرسلمیٰ ابراہیم ، تحسین رشید، خورشید بی بی،ناہید اختر،سبحان بی بی، آسیہ حفیظ،ارم،روبینہ،صبیحہ، ثمینہ یعقوب، آسیہ بی بی ودیگرطالبات موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :