فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سحر کامران نے تحریک پیش کی کہ تعزیرات پاکستان 1860 اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1998ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس کے تحت پی پی سی کی دفعہ 364 (الف) اور سی آر پی سی کے جدول دوئم میں ترمیم درکار ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے تحریک پر ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔