دستور (ترمیمی) بل 2017ء (آرٹیکل 228 میں ترمیم) ، بچوں کی ملازمت پر اسلام آباد ممانعت بل 2017ء پر کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے تحاریک منظور

پیر 22 جنوری 2018 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ایوان بالا نے دستور (ترمیمی) بل 2017ء (آرٹیکل 228 میں ترمیم) اور بچوں کی ملازمت پر اسلام آباد ممانعت بل 2017ء پر غور کے لئے سینیٹ کی منتخب کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے تحاریک کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر راجہ ظفر الحق نے اس حوالے سے دو الگ الگ تحاریک ایوان میں پیش کیں جس کی چیئرمین نے ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد منظوری دے دی۔ یہ کمیٹیاں اپنے پہلے اجلاس میں اپنے چیئرمین کا انتخاب کریں گی اور رپورٹ کمیٹی کے چیئرمین کے نوٹیفیکیشن کی تاریخ سے 45 دن کے اندر پیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :