چیئرمین سینیٹ نے کوئٹہ میںکسٹمز انسپکٹرز کی خالی اسامیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید 30 یوم کا وقت دے دیا

پیر 22 جنوری 2018 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کوئٹہ کے کسٹم کلیکٹوریٹ میں کسٹمز انسپکٹرز کی خالی اسامیوں سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید 30 یوم کا وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کی طرف سے سینیٹر نسرین جلیل نے اس معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 22 جنوری سے مزید 30 یوم کی توسیع کی درخواست کی جس کی چیئرمین نے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :