راولپنڈی کینٹ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ملک منصور افسر

پیر 22 جنوری 2018 17:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک ابرارکے تعاون سے راولپنڈی کینٹ کی وارڈ7ڈھوک بنارس میں گلیوں کی تعمیر و پختگی،قبرستان کی چاردیواری،مین نالے کی تعمیر سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں ڈھوک بنارس میں سیوریج لائن اور گلیوں کی تعمیر کاعوام سے وعدہ کررکھا تھا جو اب پورا کردیا ہے پوری وارڈ میں بلاتفریق کام کرائے ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کررہے ہیں ایم این اے ملک ابراراورایم پی اے ملک افتخارکے شکرگزارہیں جنہوں نے کینٹ کے عوام کے مسائل کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے اور فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈھوک بنارس کی گلی نمبر4میں ایم پی اے ملک افتخار کے ہمراہ سیوریج لائن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر معززین علاقہ ڈاکٹر گل،راجہ جاوید،راجہ صابر،راجہ عزیز ودیگر بھی موجود تتتھے،ملک منصورافسرنے کہا کہ ملک ابراراورملک افتخار نے ذاتی دلچسپی لیکرعوام کے مسائل حل کرائے ہیں کینٹ بھرکے عوام جانتے ہیں اوراس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ جتنے ترقیاتی کام ان دونوں بھائیوں نے اس دورمیں کرائے ہیں اس سے پہلے کسی نے نہیں کرائے اس موقع پراہلیان علاقہ نے ترقیاتی کام کرانے پرایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخار اورممبر ملک منصورافسرکاشکریہ اداکیا۔