عوام کے مسائل بلند بانگ دعوئوں اور نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے حل ہوتے ہیں،ملک لیاقت

پیر 22 جنوری 2018 17:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل بلند بانگ دعوئوں اور نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے حل ہوتے ہیں ، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی نئی مثال قائم کی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہو ںنے چک جلا ل دین کادورہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا․ انہو ںنے کہا کہ پاکستان کے باشعورعوام بخوبی جانتے ہیں کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کے سواکسی جماعت نے نہیں کی دھرنے اوراحتجاج کی سیاست کو عوام نے بری طرح مستردکردیا ہے ،آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن پورے ملک میں کامیابی کے جھندے گاڑے گی،جتنے ترقیاتی کام شہبازشریف نے پنجاب بھرمیں کرائے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیںملتی مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائدین نوازشریف،شہبازشریف،چوہدری نثارعلی خان کی قیاد ت میں متحد اور متحرک ہیں۔