شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح گھروں میں گیس کی قلت سے چولہے ٹھنڈے،لوگ بازاری کھانا لینے پر مجبور

پیر 22 جنوری 2018 17:31

شورکوٹ چھائونی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح گھروں میں گیس کی قلت سے چولہے ٹھنڈے۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سوئی گیس سپلائی کی شدید قلت سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اور لوگ بازاری کھانا لینے پر مجبور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں لوگوں کاکہنا ہے کہ موسم شدت میں کمی اور دن بھر دھوپ کے باوجود گیس کی قلت محکمانہ مصنوعی قلت ہے جس کا حکام بالا فوری نوٹس لیں۔دن بھر گیس کی مصنوعی قلت کیوجہ سے دفاتر اور سکول و کالجز میں جانیوالے بھی متاثر ہورہے ہیں گیس کی مصنوعی قلت پر شہری پریس کلب آتے رہے اور مطالبہ کیا کہ گیس کی مصنوعی قلت کا فوری نوٹس لیکر فراہمی تواتر کیساتھ یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :