نیب کو ناصر عباس اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے 30 جنوری تک مہلت

پیر 22 جنوری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے نیب حکام کو سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے 30 جنوری تک مہلت دے دی۔پیر کواحتساب عدالت میں سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس اور ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ عبید احمد کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم ناصر عباس کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے مہلت کی درخواست چیرمین نیب دے سکتا ہے، میرے موکل کو حراست میں لئے ہوئے 90 روز سے زیادہ عرصہ ہوگیا جوکہ غیرقانونی ہے۔

ملزم کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس دائر کئے بغیر ایک دن بھی حراست میں رکھنا غیرقانونی یے۔عدالت میں تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے معاملہ منظوری کے لئے چیرمین نیب کو بھجوایا گیا ہے لہذا ریفرنس دائر کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔عدالت نے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے نیب حکام کو مہلت دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :