راؤ انوار کے جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری

پیر 22 جنوری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کے جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ، آئی جی سندھ، ہوم سیکرٹری، ایس ایس پی راؤ انوار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20فروری تک ملتوی کردی ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایس پی راو انوار کے جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزارایڈوکیٹ مزمل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس افسرراؤانواراب تک 250 سے زائد افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں ہلاک کرچکا ہے لیکن اب تک کسی ایک پولیس مقابلے کی آزادانہ تحقیقات نہیں کرائی گئیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ راؤ انوار نے دوران ملازمت اختیارات سے تجاوزکیا راؤ انوارطویل عرصے سے ملیر میں ہی تعینات رہے جعلی پولیس مقابلوں کے باوجود راؤ انوار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے درخواست میں استدعا کی کہ جعلی مقابلوں میں 250 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی بورڈ قائم کیا جائے۔عدالت نے دائر درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ آئی جی سندھ، ہوم سیکرٹری، ایس ایس پی راؤ انوار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20فروری تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :