کراچی بار ایسوسی ایشن نے مبینہ جعلی مقابلوں کی انکوائری کے لئے چیف جسٹس کو خط ارسال کردیا

پیر 22 جنوری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) کراچی بار ایسوسی ایشن نے مبینہ جعلی مقابلوں کی انکوائری کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ارسال کرتے ہوئے آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے کراچی میں ہونے والے مبینہ جعلی مقابلوں کی تحقیقات کرانے کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

خط میں راو انوار و دیگر کے خلاف انکوائری سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی کے بیشتر نوجوانوں کو گڈاپ کے علاقے میں لاکر قتل کیا جاتا ہے، خط میں وکلا کی جانب سے 1991 سے اب تک ہونے والے تمام پولیس مقابلوں کی انکوائری کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔وکلا برادری کی جانب سے ملیر بار اور کراچی بار کا مشترکہ جنرل باڈی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جسکے بعد وکلا کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :