ڈائریکٹر ایجوکیشن کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواست پر سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹسز جاری

پیر 22 جنوری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرزسمیت دیگر حکام کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔پیر کو سندھ ہائی کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شعیب احمد خان کی گمشدگی کے خلاف انکی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انکا شوہر شعیب احمد خان محکمہ تعلیم میں گریڈ 18 کے افسر ہیں وہ 17 جنوری کو دفتر سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہوئے اور تاحال انکا کوئی سراغ نہیں ملا۔درخواست میں متعلقہ حکام کو انکی بازیابی کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دائر درخواست پر حکومت سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بازیاب کرانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :