سینیٹر مشاہد اللہ خان کارکنوں کو فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے،صابر قریشی

کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے ہی ان کو بدامنی کے عفریت سے نجات دلائی ،نائب صد ر مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن

پیر 22 جنوری 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کا اجلاس نائب صدرمحمد صابر قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں نائب صدورڈاکٹرراناصفدر،افتخارگھمن،حشمت پاکستانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سہیل ندیم،جوائنٹ سیکرٹریز، شیرخان،آزادقادری،امین سواتی،رمضان ملاح،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ نیئرشریف،سوشل میڈیا ٹیم کراچی کے سربراہ عدنان خواجہ اور عبدالرحیم سواتی نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی جانب سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مشاہد اللہ خان کو کراچی اور سندھ کے تنظیمی معاملات کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپنے کے فیصلے کو سراہا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صابر قریشی نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کارکنوں کو فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے تاکہ 2018کے انتخابات میں بہتر نتائج دیئے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بہت جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا اور کارکن میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے تمام کارکنوں سے بخوبی واقف ہیں اور 1999کے کٹھن حالات میں پارٹی کے لیے خدمات انجام دینے والے کارکنوں کو اہم تنظیمی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔صابر قریشی نے کہا کہ ہر گذرتے د ن کے ساتھ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

کراچی کے عوام جان چکے ہیں کہ کون ان کے ساتھ مخلص ہے ،کس نے ان کو بدامنی کے عفریت سے نجات دلائی ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کس نے کیا اور میٹرو بس کا تحفہ دے کر ان کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نجات دلانے کی کوشش کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کراچی کی ترقی میاں نواز شریف کے مرہون منت ہے ۔2018کے عام انتخابات میں کامیاب ہوکر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کراچی کے لیے مزید میگا پروجیکٹس شروع کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :