کراچی، محکمہ سوشل سیکورٹی میں ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنسز کی عدم ادائیگی کے معاملے پرسماعت23فروری تک ملتوی

پیر 22 جنوری 2018 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ سوشل سیکورٹی میں ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنسز کی عدم ادائیگی کے معاملے پرسماعت سرکاری وکیل کی استدعا پر 23 فروری تک ملتوی کردی۔پیر کوسندھ ہائیکورٹ نے محکمہ سوشل سیکورٹی میں ڈاکٹرز کو اضافی الاونسز کی عدم ادائیگی کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں الاونسسز کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست ڈاکٹر عمر چنہ، ڈاکٹر منور پلیجو سمیت دیگر چار ڈاکٹرز کی جانب سے دائر کرائی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے انہیں الاونس فراہم نہیں کیا جارہا۔عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ریکارڈ چیک کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :