سندھ میں 110سالہ شخص کی وفات پر میت کو ڈولی میں لے جایا گیا ،علاقے میں سرکس بھی کروائی گئی

پیر 22 جنوری 2018 17:23

سندھ میں 110سالہ شخص کی وفات پر میت کو ڈولی میں لے جایا گیا ،علاقے میں ..
سندھ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) :سندھ کے علاقے عمر کوٹ کے رہائشی پٹیل کی عمر 110سال ہونے کے بعد جب اس نے وفات پائی تو اس کے خاندان والوں نے ان کی میت قبرستان تک لے جانے کے لئے چار پائی نہیں بلکہ اس کی میت کو دلہن والی ڈولی میں لے جایا گیا جو خوب سجائی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس بزرگ کی میت پر رونے کی بجائے اس کی میت کو خوبصورتی ڈولی میں سجا کر روایتی گیتوں کے ساتھ قبرستان تک لے جایا گیا ،اور اس کی وفات پر علاقے میں سرکس کا بندوبست بھی کیا گیا ۔

پٹیل کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ بزرگ خوش نصیب تھا جس نے اپنی زندگی کی 110بہاریں دیکھی اور اپنی چھ نسلوں کو پروان چڑھتے دیکھا ۔پٹیل کا خاندان 300افراد پر مشتمل ہے جس میں اس کے بیٹے بیٹیاں ،نواسے اور نواسیاں شامل ہیں اور پٹیل کی بیوی کی عمر بھی 108سال ہو چکی ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :