سینیٹ کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے لئے میوزیم بنایا گیا ہے، چئیرمین سینیٹ

پیر 22 جنوری 2018 17:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چئیرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ سینیٹ کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے لئے میوزیم بنایا گیا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سینیٹ کے پاس وسائل کم تھے لیکن ایک کاوش کی گئی ہے جس کے ذریعے سینیٹ کی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے۔ ہائوس بزنس کمیٹی نے اس کی سافٹ اوپننگ کی ہے۔

آج ساڑھے 12 بجے سینیٹ ہال میں اس کے افتتاح کی رسمی تقریب ہوگی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سینیٹر اعظم سواتی، کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر اے رحمان ملک، سعید الحسن مندوخیل، سینیٹر سراج الحق، مشاہد حسین سید، جاوید عباسی، سینیٹر شاہی سید نے میوزیم کے قیام کے لئے چیئرمین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ایوان بالا کے وقار میں اضافے کے لئے بہت کام کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ہائوس بزنس کمیٹی سینیٹ سیکریٹریٹ سمیت سب کی اجتماعی کاوش اور دانش کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :