نیشنل کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال قائم کیا جائے اور جمعہ کو ایوان کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے، قائمہ کمیٹی داخلہ اور فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق قصور اور مردان میں متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے پیشرفت سے آگاہ کریں، چیئرمین سینیٹ

پیر 22 جنوری 2018 17:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ نے بچوں اور بچیوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا ہے، نیشنل کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال قائم کیا جائے اور جمعہ کو اس ایوان کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ قصور اور مردان میں متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے ایوان کو بتائیں کہ اب تک ان کیسوں پر کیا پیشرفت ہوئی اور درندہ صفت ملزم کیوں نہیں پکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :