سینیٹر رحمان ملک نے مردان اور قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی سے ایوان بالا کو آگاہ کیا

پیر 22 جنوری 2018 17:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مردان اور قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی سے ایوان بالا کو آگاہ کیا۔ چیئرمین کے استفسار پر انہوں نے ایوان بالا کے اجلاس کے دوران بتایا کہ کمیٹی کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے تفصیل سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق قصور میں آٹھ واقعات میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ایک ملزم جس کا نام مدثر ہے وہ پکڑا گیا اور مقابلے میں مارا گیا۔ اگر اس نے زیادتی کی تھی تو پھر زینب کے ساتھ زیادتی کس نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پولیس کو ملزم تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔ کمیٹی نے اس طرح کے مجرموں کو سرعام پھانسی چڑھانے کے قانون کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :