سینیٹ میں سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی ہمشیرہ، منو بھائی، ایئر مارشل (ر) اصغر خان، جنرل (ر) خالد شمیم وائیں، قصور اور مردان میں درندگی کی بھینٹ چڑھنے والی بچیوں، ڈاکٹر اشفاق احمد، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی اہلیہ، ڈاکٹر ثاقب سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی کے علاوہ دہشت گردی اور ایل او سی پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 22 جنوری 2018 17:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ایوان بالا میں سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی ہمشیرہ، منو بھائی، ایئر مارشل (ر) اصغر خان، جنرل (ر) خالد شمیم وائیں، قصور اور مردان میں درندگی کی بھینٹ چڑھنے والی بچیوں، ڈاکٹر اشفاق احمد، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی اہلیہ، ڈاکٹر ثاقب سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں اور ایل او سی پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔