مقبوضہ کشمیر، سوپور میںبھارتی فوجیوں کی دارالعلوم میں گھس کر توڑ پھوڑ ، انتظامیہ کے ساتھ بدتمیزی

پیر 22 جنوری 2018 17:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ایک دارالعلوم میں گھس کر املاک کی توڑ پھوڑ کی اور انتظامیہ کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ادارے کی انتظامیہ نے کہاکہ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکار رات ساڑھے گیارہ بجے دارلعلوم مہاراجپورہ میں گھس گئے اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔

(جاری ہے)

دارالعلوم کے ایک استادنے خوف کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے ہمیں گالیاں دیں اورادارے کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ دریں اثناء جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے رات کے دوران محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت پابندیوں کی وجہ سے مریضوں ، ملازمین اور مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :