جموں وکشمیر پیپلز لیگ کی مختار وازہ اور دیگر حریت رہنمائوںکی نظربندی کی شدید مذمت

مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند رہنمائوں کو اپنی پر امن سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہے، بیان

پیر 22 جنوری 2018 17:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموں وکشمیر پیپلز لیگ نے پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ اور دیگر آزادی پسند رہنمائوںکی نظربندی کی مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز لیگ نے ایک بیان میں کہاے کہ مختار وازہ جنہیں دو روز قبل رہا کیاگیا تھا کو گزشتہ روز دوبارہ گھرمیں نظربند کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا کہ مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند رہنمائوں کو اپنی پر امن سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ ادھر بھارتی قابض انتظامیہ نے حریت رہنمائوں محمد اشرف صحرائی ، غلام احمد گلزار، بلال احمد صدیقی ، محمد اشرف لایا،عمر عادل ڈار، محمد یاسین عطائی ، سید امتیازحیدر اور عاشق حسین نار چورکو مسلسل گھروں اور جیلوں میں نظربند رکھا۔