محکمہ زراعت نے اعلی معیارکے اہم ترین پودوں پر تحقیق کاآغاز کردیا

پیر 22 جنوری 2018 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے اعلی معیارکے اہم ترین پودوں پر تحقیق کاآغاز کردیا ہے ۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے پنجاب کی آب و ہوا میںاعلیٰ قدر کی پھلدار فصلوں پر تحقیق اور تعارف کے ایک منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبہ کی کل مالیت 3کروڑ 46لاکھ روپے ہے جس میں سے سال 2017-18کے لئے 46لاکھ 57ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصبوبہ کی کل مدت پانچ سال ہے۔ یہ منصوبہ چکوال کے لئے ہے۔ اس منصوبہ کا مقصد خط پوٹھوار کے لئے اعلیٰ قدر کی پھلدار فصلوں کی جدید اقسام کا انتخاب ہے۔اس منصوبے سے اعلیٰ قدر کی 9پھلدار فصلوں (پستہ، انجیر، چیکو، نیکٹرین، بیریز، انگور وغیرہ) کے 919پودوں کی درآمد اور ان پر تحقیق کا آغازہوگیا ہے۔