کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے ایف پی سی سی آئی---’’ پنجاب بزنس سمپوزیم ‘‘ آج ہو گا

پیر 22 جنوری 2018 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے ایف پی سی سی آئی---’’ پنجاب بزنس سمپوزیم ‘‘ آج (بروز منگل)لاہور میں ہو گا۔رواں مالی سال کے بجٹ سے پہلے اور بعد میںنا صرف تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی تجاویز لی جائیں گی بلکہ متعلقہ اداروں کو ان اجلاس کا حصہ بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر چوہدری عرفان یوسف نے ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اپنا گروپ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد منیر کی قیادت میں آئے ساہیوال چیمبر کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کاروباری برادری کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسیز کامیاب نہیں ہو سکتی،بزنس کمیونٹی اور متعلقہ اداروں کے مابین رابطوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عرفان یوسف نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی ہر سال بجٹ کے حوالے سے گورنمنٹ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر تجاویز پیش کرتی ہے جن میں سے بیشتر کو بجٹ کا حصہ بنایا جاتا ہے ۔

بجٹ کے حوالے سے پری بجٹ اور پوسٹ بجٹ کانفرنس کا انعقاد کر کے ٹیکس کے اداروں سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مناسب حکمت عملی کی جائے گی ۔ ملک میں ایس ایم ای اور مینوفیکچرنگ سیکٹر مسلسل بد حالی کا شکار ہے جس کیلئے حکومتی سطح پر پالیسی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ صنعتی فیڈرز کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر خاتمہ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ کوبہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گئے ۔

ساہیوال چیمبر کے گروپ لیڈر چوہدری منیر نے کہاکہ ملک میں کاروبار کرنے کی آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ کو بہتربنانے اورکاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے شفاف ، جامع، طویل المعیاد قابل عمل معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور انکا نفاذ ضروری ہے جسکے لئے فیصلہ سازی کے اداروں اور کاروباری تنظیموں میں مضبوط تعاون ، مشاورت کو بہتر بنانا ہوگا۔اجلاس میںوفد کے شرکاء راشد حمید،شیخ ذیشان،چوہدری عامر،احسن سرور،وقاص احمد،محمد علی،چوہدری امجد سمیت دیگر ممبران نے بھی کاروباری برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لئے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :