محکمہ زراعت پنجاب نے ہائبرڈ باسمتی اقسام کی تیاری کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

منصوبے سے پتوں کے جراثیمی جھلسائو ، کلراٹھی اور سیلابی زمینوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوگی

پیر 22 جنوری 2018 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے ہائبرڈ باسمتی اقسام کی تیاری کے ایک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، اس منصوبے سے پتوں کے جراثیمی جھلسائو ، کلراٹھی اور سیلابی زمینوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوگی۔ باسمتی ہائبرڈچاول کے بیج کی پیداواری ٹیکنالوجی کو تیار کرنا ہے۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں زیر تکمیل اس منصبوبے کی کل مالیت 44.010ہے اور سال 2018-18کے لئے 8.740ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس منصوبے کی کل مدت پانچ سال ہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے لئے ہے۔ منصوبے کا مقصد پنجاب میں ہائبرڈ باسمتی اقسام کی تیار جو کہ پتوں کے جراثیمی جھلسائو، کلراٹھی اور سیلابی زمینوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنا ، باسمتی ہائبرڈ چال کے بیج کی پیداواری ٹیکنالوجی تیار کرنا اور ہائبرڈ باسمتی چاول کی مختلف اقسام کی باسمتی ہائبرڈ کے ساتھ تبدیلی ہے۔ اس منصوبے کے تحت باسمتی کے پس منظر میں 2سی ایم ایس کائنوں کو تیار کیاگیا، 12ممکنہ CMSلائیوں کو برقرار رکھاگیا اور رائس ہائبرڈ پر اضلاعی آزمائشی ٹیسٹ کے لئے این آر سی میں دو ہائبرڈ (ایک باسمتی اور ایک موٹی اقسام میں) بھیجی گئیں۔

متعلقہ عنوان :