وفاقی جامعہ اردو ، بی ایل اور ایل ایل بی کے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 26جنوری تک توسیع

پیر 22 جنوری 2018 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظمِ امتحانات غیاث الدین احمد کی مطابق بی ایل(سال اول و دوم) ، ایل ایل بی (سال آخر)اورایل ایل ایم (سال اول و دوم)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں26جنوری 2018تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امتحانی فارم جے ایس بینک ایم اے جناح روڈ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔بی ایل، ایل ایل بی کی امتحانی فیس12سو روپے اور ایل ایل ایم کی امتحانی فیس14سو روپے مقرر کی گئی ہے۔