وزیر اعلیٰ شہباز شریف بغیر پروٹوکو ل نیب دفتر میں آئے

پیر 22 جنوری 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بغیر پروٹوکول قومی احتساب بیورو لاہور کے دفتر پہنچے ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے تقریباً پونے دو گھنٹے تک نیب افسران کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹر آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔