وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہائوس میں ’جمہوریت کے گمنام ہیروز‘ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

پیر 22 جنوری 2018 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہائوس میں’جمہوریت کے گمنام ہیروز‘ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جاری بیان کے مطابق پیر کو وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہائوس میں ’جمہوریت کے گمنام ہیروز ‘ کی یادگار پر پھولو کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سینیٹر نہال ہاشمی، مولانا تنویر الحق تھانوی اور کم و بیش تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی مضبوط جمہوریت کیلئے گہری خواہش ، ملک میں جمہوری روایات کے تحفظ اور فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔ اس یادگار کا افتتاح مارچ 2017ء میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :