احتساب عدالت میں سینیٹر اسحاق ڈارکیخلاف دائر ریفرنس میں استغاثہ کے 3 گواہان کے بیان قلمبند، سماعت 26 جنوری تک ملتوی

پیر 22 جنوری 2018 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈارکیخلاف دائر ریفرنس میں استغاثہ کے 3 گواہان کے بیان قلمبند کر کے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی تو اس موقع پراستغاثہ کے 3گواہان علی اکبر بھنڈر ، نیاز صبحانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب عبید سائمن کے بیان قلمبند کئے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :