پمز ہسپتال میں زیر علاج مریضہ سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

پیر 22 جنوری 2018 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے پمز ہسپتال میں زیر علاج ذہنی معذور مریضہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کرشن کمار عرف کبیر کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر مقدمہ کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا گیا۔ سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم درخواست ضمانت واپس لینا چاہتا ہے جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :