آسٹریلین اوپن ٹینس ،عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے مارٹن فیوکسوویک اور ٹامس برڈک نے فابیو فوجنینی کو شکست دی خواتین سنگلز میں سیمونا ہیلپ،میڈیسن کیز اور جرمنی کی انجلیق کربر نے اپنی پیش کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
پیر 22 جنوری 2018 16:52
(جاری ہے)
کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر کا مقابلہ ٹامس برڈک سے ہو گا۔
ادھر خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ، امریکا کی میڈیسن کیز اور جرمنی کی انجلیق کربر نے اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے جاپانی حریف نامی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔امریکا کی میڈیسن کیز نے فرانس کی کارولین گارشیا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 اور جرمنی کی انجلیق کربر نے تائپے کی سو وائی کو 4-6، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسری جانب مینز ڈبلز کے مقابلوں میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین ساتھی مارسیلو میلو اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین پارٹنر مارسیلو میلو نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کے راجیو رام اور ان کے بھارتی ساتھی دیوج شاران کو پہلے سیٹ میں 6-3 سے شکست کے باوجود اگلے دونوں سیٹ 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.