ہیڈکوچ آرتھر بیٹنگ لائن کی مسلسل ناکامی کی وجہ سمجھنے سے قاصر
میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر اتنی سخت محنت کے باوجود ہم مستقل ہار کیوں رہے ہیں لیکن مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے خاصی امیدیں ہیں، کھلاڑی کنڈیشنز کا صحیح طریقے سے اندازہ لگانے میں ناکام رہے، مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے توقعات وابستہ ہیں۔ ہمیں محض کنڈیشنز کا جائزہ لے کر اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،ہیڈ کوچ مکی ارتھر کی پریس کانفرنس
پیر 22 جنوری 2018 16:52
(جاری ہے)
یاد رہے کہ پہلے ٹی20 میں قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اور حسن علی کے سوا بقیہ نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کوچ نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ آرڈر تبدیل کر کے دیکھا، ہم نے تمام تر ٹریننگ بھی کی لیکن اس کے باوجود مایوس کن نتائج انتہائی افسوسناک ہیں۔انہوں نے آج کی شکست اور ناکامی کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سیکھنے کا ایک اور تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹاپ آرڈر ناتجربہ کار ہے، ہم نے اپنے منصوبوں پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا لیکن مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے توقعات وابستہ ہیں۔ ہمیں محض کنڈیشنز کا جائزہ لے کر اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔بیٹسمینوں کی جانب سے ناقص شاٹ سلیکشن کے سوال کے جواب میں آرتھر نے تسلیم کیا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کنڈیشنز کا صحیح طریقے سے اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 170 رنز اسکور کرنے کیلئے کھیلے حالانکہ 140-150 رنز بھی اچھا ہدف ہو سکتا تھا لیکن یقینا 105 رنز کسی بھی صورت کافی نہیں تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.