پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے ہی افراتفری اور انتشار پھیلا اورملکی ترقی میں رکاوٹ ہیں ‘پرویز ملک

آئینی اداروں کو گالی دینے اور انکی تضحیک و جھوٹ بولنے والاکیسے انکے استحکام کی بات کر سکتا ہے‘ خواجہ عمران نذیر

پیر 22 جنوری 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں پر عوام نے کروڑوں لعنتیں بھیجیں،ہر وقت افراتفری اور انتشار ان کا ایجنڈا ملک میںپھیلار ہے ہیں، مخالفین ڈیڈلائن بڑھاتے رہیں گے، خیر کی قوتیں کامیاب اور شر کی قوتیں ناکام ہوںگی، ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی حکمرانی رہے گی، ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں, چائنا اقتصادی راہداری دونوں ملکوں اور پورے خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے‘حکومت پاکستان پاک چائنا اقتصادی راہداری کو نصاب میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے انقلابی اقدامات کے باعث قومی یکجہتی اور قومی وحدت کو فروغ ملا ہے، حکومت نے قوم کے نونہالوں کی آبیاری کے لئے ہم نے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں، صوبے میں سفارش، دھونس دھاندلی اور اقربا پروری کا خاتمہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب ،رمضان صدیق بھٹی ،سید توصیف شاہ، عامر خان،ڈاکٹر اسد اشرف، تنویر ضیاء بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملک کے آئینی اداروں کو گالی دینے اور ان کی تضحیک کرنے جھوٹ بولنے والا کس منہ سے اداروں کے استحکام کی بات کر سکتا ہے،انہیں ملکی مسائل سے قطعاٴْ کوئی غرض نہیں اسے صرف چور دروازے سے اقتدار چاہیے،تبدیلی کے دعویداروں نے اگر حقیقی تبدیلی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آ کر دیکھیں، ن لیگ کی حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے ہی دم لے گی، ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کو 2018ء کے انتخابات میں سمجھ آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :