حج امور کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

پیر 22 جنوری 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت نے اعلی سطح کی حج ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے جو 2018 میں پاکستان اور سعودی عرب میں حج کے امور کی منتظم ہوگی۔

(جاری ہے)

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے کمیٹی کا بنیادی مقصد حج سے متعلقہ امور کی پالیسی، منصوبہ بندی اور انتظام سے متعلق مشورہ دینا اور سعودی عرب میں عمارتوں کو کرائے پر لینے والی کمیٹی کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :